ملک میں ہمارا بھی بہت خون بہا ہے ،اہلسنت والجماعت

سب سے زیادہ جنازے اٹھائے ، عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں ، بیان

منگل 30 جون 2015 23:00

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء )اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک میں ہمارا بھی بہت خون بہا ہے اور ہم نے سب سے زیادہ جنازے اٹھائیں ہیں اس کے باوجود ہم ملکی عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں ہمارے ہزاروں علماء طلبہ ذمہ داران اور کارکنوں کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر کے سزاء موت دی جائے ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ، ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی ،علامہ ثناء اﷲ فاروقی،مفتی شکراﷲ معاویہ ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سزاؤں میں تفریق نہ کی جائے سنی عوام کے قاتلوں کو سزا نہ دیناکڑوڑوں لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے حکومت بلاتفریق تمام دہشت گردوں کو سزا دے اہلسنت والجماعت پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے قائدین سمیت ساتھ ہزار سے زاہد کارکن شہید ہوئے ہیں اورآج تک کسی قاتل کو سزاء نہیں ملی ہم ملکی عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد ہمارے کارکنوں کے قاتل کو بھی سزاء موت دی جائے گئی انہوں نے مزید کہا کہ مدارس اور مساجد سے ہمیشہ احکام خداوندی اور پیغام رسالت کی صدائیں بلند ہوتی ہیں مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی اصل دشمنی اسلام سے ہے کیوں دجال کے پیروکار سمجھتے ہیں کہ جب تک روئے زمین میں مدارس قائم ہیں وہ اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔