مسجد الحرام میں روزانہ 143 ٹن کچرے کی صفائی ہوتی ہے ،رپورٹ

منگل 30 جون 2015 23:03

مسجد الحرام میں روزانہ 143 ٹن کچرے کی صفائی ہوتی ہے ،رپورٹ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ڈھائی ہزار سے زیادہ کی تعداد میں صفائی کرنے والے کارکن 2542 صفائی کے ٹولز اور سامان کے ساتھ مسجدالحرام سے روزانہ 143 ٹن کی مقدار میں کچرے کی صفائی کررہے ہیں۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں صفائی اور تزئین و آرائش کے محکمے کے ڈائریکٹر مہر الزہرانی کا کہنا ہے کہ یہ کارکن عازمین عمرہ کے طواف کعبہ اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کے دوران صفائی کا کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ خدا کے مہمانوں کے آرام و سکون کے لیے مسجد الحرام کو صاف ستھرا رکھتا ہے۔مہر الزہرانی نے کہا کہ مسجد الحرام کو مختلف سائز کے 17 ہزار قالینوں سے آراستہ کیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر اس تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے عازمین کو خبردار کیا کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء مسجدالحرام میں کبھی نہ لائیں، تاکہ اس مقدس مقام کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔مسجد الحرام میں صفائی اور تزئین و آرائش کے محکمے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’عازمین کو صرف زم زم، ایک مٹھی کھجور اور عربی کافی افطار کے لیے مسجد الحرام میں لا نی چاہیے۔‘‘