وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

منگل 30 جون 2015 23:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربرائی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اور پولیس کے نمائندوں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی سید اور خالد شمیم تحقیقات کرے گی جبکہ معظم علی سے تفتیش میں برطانوی پولیس کی معاونت کرے گی ۔ وزارت داکلہ نے جے آئی تی کی تشکیل کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (کل) بدھ سے اپنے کام کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم محسن علی سید اور خالد شمیم کو 90 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کردیا گیا ہے