پنوعاقل ،شدید گرمی کے باعث دس سالہ روزے دار بچی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ، صدمے میں والد بھی چل بسا

منگل 30 جون 2015 23:06

پنوعاقل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) دادوبس سٹاپ کے قریب شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث دس سالہ روزے دار بچی تڑپ تڑپ کر جاں بحق جبکہ صدمے میں والد بھی دل کا دورہ پڑنے سے نجی ہسپتال میں جان دے بیٹھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دادو بس اسٹاپ کے قریب نواحی گاؤں جان محمد کمبوہ میں شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث دس سالہ روزے دار معصوم بچی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی دوسری جانب مذکورہ بچی کے والد ڈاکٹر غلام یاسین کمبوہ صدمے میں دل کا دورہ پڑنے سے سکھر حیرامیڈیکل سینٹر میں خلق حقیقی سے جا ملا ۔ مذکورہ واقع پر علائقے کے سیاسی سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے مذکورہ گاؤں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑی ہوی ہے

متعلقہ عنوان :