ایران پر یورپی پابندیوں کے انجماد میں ایک ہفتے کی توسیع

ایران کو جوہری معاہدے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہونگے،ایران سے ایٹمی معاہدے کی شرائط اطمنان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے ، معاہدے کی شرائط کو پورا کرنا ایرانیوں کاکام ہے،میری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوجائے امریکی صدر براک اوباما

منگل 30 جون 2015 23:06

واشنگٹن/ ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کیلئے مثبت اقدام کرنا ہونگے،ایران سے ایٹمی معاہدے کی شرائط اطمنان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے ، معاہدے کی شرائط کو پورا کرنا ایرانیوں کاکام ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ایران کی یقین دہانیوں پر منحصر ہے ،ایران سے ایٹمی معاہدے کی شرائط اطمنان بخش نہ ہوئیں تو قبول نہیں کریں گے ۔

انھوں نے کہاکہ ایٹمی معاہدے کی شرائط کو پورا کرنا ایرانیوں کاکام ہے ۔میری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوجائے ۔اوباما نے کہاکہ ابھی مذاکرات میں کچھ مشکل چیزیں موجود ہیں اسکے باوجود امید ہے کہ حتمی معاہدے تک پہنچ جائیں گئے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یورپی یونین نے ایران پر عاید پابندیوں کے انجماد میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے جبکہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازعے پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ویانا میں مذاکرات جاری ہیں۔

یورپی کونسل کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری تنازعے کے تصفیے کے لیے جاری مذاکرات کو مزید وقت دینے کی غرض سے یورپی یونین نے ایران پر عاید قدغنوں کی معطلی میں 7 جولائی 2015ء تک توسیع کردی ہے۔ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان اس وقت ویانا میں جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کن دور جاری ہے۔

اگر طرفین کے درمیان معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس کے تحت ایران پر عاید یورپی یونین ،امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم یا نرم کردی جائیں گی اور وہ ان کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام پر حساس نوعیت کا کام بند کردے گا۔ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکا ،فرانس ،روس ،برطانیہ ،چین اور جرمنی کے درمیان جوہری تنازعے پر معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کی ڈیڈ لائن30 جون کو ختم ہوگئی ہے اور طرفین کے درمیان موجود اختلافی امور طے نہیں کیے جاسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :