بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 365پولنگ سٹیشنوں پر پانچ جولائی کو دوبارہ پولنگ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی
وزیر اعلی خیبرپختونخو اپرویز خٹک کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلے
منگل 30 جون 2015 23:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 365پولنگ سٹیشنوں پر آئندہ پانچ جولائی کو دوبارہ پولنگ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے اور کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا بدنظمی کے عزائم کوناکام بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے ری پولنگ کیلئے آرمی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے اس کے علاوہ ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی الیکشن کمیشن سے درخواست کی جائے گی۔
یہ فیصلے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلی خیبرپختونخو اپرویز خٹک کی صدارت سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں صوبائی وزراء محمد عاطف، مشتاق احمد غنی، شہرام ترکئی، مظفر سید ایڈوکیٹ، ایم پی اے شوکت یوسفزئی، یاسین خلیل، پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.