رینجرز اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ،ڈی ایس آر شہید

منگل 30 جون 2015 23:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) شکارپور گڑہی یاسین کے قریب بائی پاس روڈ پر مجرمون کے خلاف آپریشن کے دوران رینجرز اور مسلح افراد کے درمیاں مقابلہ ہوگیا جس میں شکارپور رینجرز کا انچارج ڈی ایس آرعبدالجبار عباسی شہید ہوگیا جبکہ رینجرز کے دو نوجوان مشتاق احمد اور عصمت حیات سمیت ایک حملہ آور گلشیر بروہی شدید زخمی ہوگئے۔

جن کو سول ہسپتال شکارپو رمنتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مزید اطلاعات کے مطابق مقابلے کے دوران ایک حملہ آور شعبان معرفانی اور ایک راہگیر عبدالقادر مہر بھی فائرنگ سے جانبحق ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں سے رینجرز کے دو زخمی نوجوانون کوطبی امداد کے بعد پنو عاقل کنٹونمینٹ فوجی ہسپتال کو علاج کے لے منتقل کردیاگیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو سول ہسپتال شکارپو رمیں علاج کیا جارہا ہے ۔

فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے مسلح شخص شعبان معرفانی اور راہگیر عبدالقادر مہر کی نعشیں گڑہی یاسیں ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے رکھی گئی ہیں۔آخری اطلاعات ملنے تک رینجرز کی بھاری نفری لاڑکانہ سے گڑہی یاسیں طلب کردی گئی ہے تاکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے مختلف علائقوں میں کاروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :