خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات سرفہرست

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2015 23:59

خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات سرفہرست
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) دنیا بھر میں خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے دنیا کے 132 ممالک میں خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے کیے گئے ایک سروے میں متحدہ عرب امارات کو اس سلسلے میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے نتائج کے مطابق دنیا کے 132 ممالک میں متحدہ عرب امارات میں خواتین کو سب سے زیادہ عزت و احترام دیا جاتا ہے جبکہ جرائم کی کمی اور سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات کو اس سلسلے میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔