اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن ایم پی اے چوہدری عبد الوحید کی رکنیت معطل کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 10:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی 196 ملتان سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عبدالوحید چوہدری کی رکنیت معطل کردی. الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملتان سے (ن) لیگ کے ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فروری میں 2 شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا.