کوپا امریکہ فٹبال ، ارجنٹائن پیراگوئے کو روندتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 1 جولائی 2015 11:23

کوپا امریکہ فٹبال ، ارجنٹائن پیراگوئے کو روندتے ہوئے فائنل میں پہنچ ..

سان تیاگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے پیراگوئے کو 6-1 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور پیراگوئے کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔

(جاری ہے)

فیبئین ڈی ماریا ، لیونل میسی اور سرجیو آگیرو جیسے بڑے ناموں سے سجی ارجنٹائن کی ٹیم کھیل کے دونوں ہاف میں پیراگوئے پر چھائی رہی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔

لیونل میسی کی ٹیم نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ کے بڑے میچ میں 6-1 کی بد ترین شکست سے دوچار کیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اینجل ڈی ماریا دو گول سکور کر کے نمایاں رہے ۔ ارجنٹائن 1993ء کے بعد سے کوپا امریکہ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا ہے لیکن اس مرتبہ ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، فائنل میں فاتح ٹیم کا مقابلہ میزبان ملک چلی کیساتھ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :