پشاور،پولیس کا سحری کے اوقات میں سرچ آپریشن،29 مشتبہ افراد گرفتار،23کرایہ دار اور 6 افغان باشندے شامل

بدھ 1 جولائی 2015 11:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔جہانگیر آباد اور شاہین ٹاوٴن میں پولیس نے سحری کے اوقات میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران این او سی کے بغیر رہائش پذیر تئیس کرایہ داروں کو گرفتار کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی مقیم چھے افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہین ٹاوٴن اور تہکال تھانے کی حدود میں دو سو بیس گھروں کی تلاشی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :