امریکا اور کیوبا کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق

بدھ 1 جولائی 2015 11:58

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) امریکا اور کیوبا نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان کئی عشروں سے جاری سرد جنگ کے خاتمہ میں اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے فرانسیسی خبررساں ادارے نے امریکی حکام کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور واشنگٹن اور ہوانا میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے کے معاہدے بارے باقاعدہ اعلان کل (جمعرات کو ) کیا جائے گا۔