ویزہ مسائل، آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہو گیا

بدھ 1 جولائی 2015 11:59

ویزہ مسائل، آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ تاخیر کا شکار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) ویز ہ مسائل کے سبب قومی ٹیم کے آل راؤنڈ ر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے 34سالہ آل راؤنڈ کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی حتمی تاریخ 4جولائی سے بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے اور اس دوران محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف تیسر ے ٹیسٹ کے سلسلے میں کینڈی میں موجود ٹیم کو جوائن کریں گے اور آئی سی سی کی جانب سے نئی تاریخ ملنے کے بعد باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے بھارت جائیں گے۔