انڈونیشیا، فوجی طیارے کے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہو گئی

بدھ 1 جولائی 2015 12:01

جکارتہ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) انڈونیشیا میں فوجی طیارے کے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 141 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز انڈونیشیا کے شہر میدان میں تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 141 تک پہنچ گئی ہے انڈونیشین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک جہاز کے ملبے سے 141 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تلاش کا کام تاحال جاری ہے انڈونیشین فضائیہ کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے میں 12 افراد شامل تھے جو سب ہلاک ہو چکے ہیں دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے اور ملبے کو ہٹانے کے لئے ہیوی میشنری کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ جلد از جلد امدادی کاموں کو پایہ تکیل تک پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ایک دہائی کے دوران اب تک 6بڑے فضائی حادثے رونما ہو چکے ہیں جن میں سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :