روسی صدر کا انڈونیشیائی ہم منصب سے طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت

بدھ 1 جولائی 2015 12:02

ماسکو۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے انڈونیشیا میں جنگی طیارے کے حادثے پر انڈونیشیا ئی ہم منصب جوکو ودودو کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی گئی۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کی فضائیہ میں شامل ہیرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ جزیرہ سماٹرا میں فضائی اڈے سے روانہ ہونے کے 2 منٹ بعد ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔