روس کی کینیڈا کی جانب سے لگائی گئی نئی اقتصادی پابندیوں پر تنقید

بدھ 1 جولائی 2015 12:05

ماسکو۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) روس نے گزشتہ روز کینیڈا کی جانب سے لگائی جانیوالی نئی اقتصادی پابندیوں پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لْوکاشویش نے کہا ہے کہ اِن پابندیوں سے روس کینیڈا تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ لْوکاشویش نے مزید کہا کہ کینیڈا کی حکومت کے اِس عمل کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ یوکرینی بحران کے تناظر میں کینیڈا کی حکومت نے ماسکو پر نئی اقتصادی پابندیوں کا جو اعلان کیا ہے، ان کی زد میں روس کا قدرتی گیس پیدا کرنے والا قومی ادارہ گیزپروم بھی آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :