ویمن ورلڈ کپ ، امریکہ نے جرمنی کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
بدھ 1 جولائی 2015 12:10
مونٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) امریکہ نے چوتھی بار خواتین کے فٹبال عالمی کپ مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹریال کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں امریکہ نے دو بار کی چیمپیئن جرمنی کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔
(جاری ہے)
میچ میں وقفے تک دونوں ٹیموں کا سکور بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دوسرے نصف میں جرمنی کی سٹرائیکر سیلیا سیسک نے برتری کا موقع اس وقت گنوا دیا جب وہ 58 ویں منٹ میں ملنے والی پینلٹی پر گول نہ کرسکیں ۔
10 منٹ بعد امریکہ کو پینلٹی ملی تو کپتان کارلی لائڈ نے گول کرکے ٹیم کو سبقت دلا دی۔ کھیل ختم ہونے سے چھ منٹ پہلے متبادل کھلاڑی کیلی اوہارا نے گول کرکے فائنل میں امریکہ کا داخلہ یقینی بنا دیا ۔ فائنل میں امریکہ کا مقابلہ اب جاپان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.