بھارتی ویزا جاری نہ ہوسکا ‘ محمد حفیظ کے بائیو میکینکس ٹیسٹ میں تاخیرکا امکان

بدھ 1 جولائی 2015 12:12

بھارتی ویزا جاری نہ ہوسکا ‘ محمد حفیظ کے بائیو میکینکس ٹیسٹ میں تاخیرکا ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آل راؤنڈ محمد حفیظ کے چنئی میں ہونے والے بائیو میکینکس ٹیسٹ میں تاخیرکا امکان ہے ‘ پروفیسر کو منگل کے روز بھی بھارتی ویزا جاری نہ ہوسکا،سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قراردیا گیا تھا، آئی سی سی نے بائیو میکینکس ٹیسٹ کیلئے یکم جولائی کی تاریخ دی تھی تاہم مسلسل دوسرے روز بھی ویزہ نہ جاری ہونے کے باعث حفیظ کے بھارتی شہر چنئی میں ہونے والے ٹیسٹ میں تاخیر متوقع ہے، سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کولمبو سے پالے کیلے پہنچ چکی ہے محمد حفیظ کولمبو میں ویزے کا انتظار کررہے ہیں، آئی سی سی قوانین کے مطابق حفیظ کو چودہ روزمیں لازمی ٹیسٹ کروانا ہے پی سی بی نے آئی سی سی سے پہلے ہی نئی تاریخ کی درخواست کررکھی ہے۔