قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے شروع ہوگا

بدھ 1 جولائی 2015 12:15

قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے مری شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے اور یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا، کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جائیں گی۔