کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں اموات سے متعلق اجلاس جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 12:17

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں اموات سے متعلق اجلاس جاری ہے، تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ بھی شریک ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، سائرہ افضل تارڑ، وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن، صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ، جام مہتاب اور دیگر وزرا بھی اجلاس میں شرکت کیے ہوئے ہیں.

وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے وزیر اعظم کو کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر بریفنگ دی جا رہی ہے. محکمہ صحت شہریوں کی کثیر تعداد میں ہلاکتوں کی وجوہات سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کر رہا ہے . یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج مختصر دورے پر کراچی میں موجود ہیں.

متعلقہ عنوان :