ڈی سی اوخانیوال خالدمحمودشیخ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرخانیوال پرقائم سستارمضان بازارکااچانک معائنہ

بدھ 1 جولائی 2015 12:26

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ڈی سی اوخانیوال خالدمحمودشیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرخانیوال پرقائم سستارمضان بازارکااچانک معائنہ کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرعابدحسین بھٹی، ای ڈی او زراعت رانااحمدمنیر،ٹی ایم اوشوکت حیات مجوکہ ودیگرسرکاری افسران بھی موجودتھے۔ ڈی سی اونے سستارمضان بازارمیں سبزی،کریانہ،پھل، چینی،آٹا، گوشت،پولٹری،مشروبات،یوٹیلٹی سٹور،گرین چینل،محکمہ زراعت اورمارکیٹ کمیٹی کی فےئرپرائس شاپس اوردیگرسٹالوں کاتفصیلی معائنہ کیاجہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش کے اوزان،معیاراورنرخوں کاجائزہ لیا۔

انہوں نے آرایم یوٹیلٹی سٹورکوہدایت کی کہ وہ یوٹیلٹی سٹورکے سٹال پرگھی،دالوں اوردیگراشیاء ضروریہ کی وافرمقدارمیں رسدکویقینی بنائیں انہوں نے ٹی ایم اوکوہدایت کی کہ وہ مائک پرصارفین کی رہنمائی کیلئے سٹالوں کی نشاندہی اوراشیاء کے نرخوں کے اعلانات بازارمیں تسلسل کیساتھ جاری رکھیں تاکہ صارفین اپنی ضرورت کی اشیاء کم وقت میں بآسانی خریدکرسکیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے اسسٹنٹ کمشنرعابدحسین بھٹی ،ٹی ایم اے،محکمہ زراعت سمیت دیگرمحکموں کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کوسراہاانہوں نے رمضان بازارمیں ڈیوٹی پرمتعین تمام سرکاری افسران اورملازمین پرزوردیاکہ وہ حکومتی ہدایت کیمطابق رمضان بازارمیں فراہم کردہ سہولتوں کاتسلسل اسی طرح جاری رکھیں انہوں نے معائنہ کے دوران سول ڈیفنس آفیسر کی مسلسل عدم موجودگی پرانہیں وضاحت طلبی کانوٹس جاری کردیا۔