بدین میں بچوں کو اغواہ کرنے والا گروہ سرگرم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 12:30

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بدین میں بچوں کو اغواہ کرنے والا گروہ سرگرم، مسلم لیگ ن کے رہنماء کا بیٹا اغواہ کرنے کی کوشش،پڑوسیوں کے چیخنے چلانے پر اغواہ کار بچے کو چھوڑ کر فرار، شہر میں خوف و ہراس، خبر کے مطابق گذشتہ روز دوپہر کو بدین شہر کے کچھی محلہ میں رہنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو کے قریبی دوست جان محمد انصاری کے گھر پر کچھ لوگوں کی جانب سے گھر کی گھنٹی بجائی گئی جس پر گھر میں موجود 9سال کا بیٹا فاضل انصاری نے جیسے گھر کا دروازہ کھولا تو نامعلوم شخص نے اس کے منہ پر ہاتھ دیکر اسے اٹھا لیا اوراور بھاگنے لگاکہ اچانگ وہاں سے گذرنے والے ایک پڑوسی نے اسے دیکھ لیا اور اس نے بچے کو چھوڑنے کو کہا انکار پر اس پڑوسی نے اسے زور سے پتھر مارا جس کے درد سے وہ بچے کو وہیں پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زوز سے بچے کو پکڑنے کے باعث بچے کی حالت خراب ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال لے جایا گیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے شہر کی ناکا بندی کرکے اغواہ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کے بعد مسلم لیگ ن ضلع بدین کے صدر علی احمد جوکیو، بدین سٹی کے صدر کریم بخش قاضی بھی پہنچ گئے جہوں نے ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ ہونے والے واقعے کے خلاف فوری اقدام اٹھائے جائے اور شہرمیں خوف و ہراس کی فضا کو ختم کیا جائے

متعلقہ عنوان :