بلدیاتی الیکشن میں یوسی ڈوگہ سے بھرپورتیاری سے حصہ لیں گے اور ای این اے چوہدری عابدرضا کی قیادت میں یوسی ڈوگہ سے کلین سویپ کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات محمدناصر ایوب سیٹھ نے کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 12:30

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بلدیاتی الیکشن میں یوسی ڈوگہ سے بھرپورتیاری سے حصہ لیں گے اور ای این اے چوہدری عابدرضا کی قیادت میں یوسی ڈوگہ سے کلین سویپ کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات محمدناصر ایوب سیٹھ نے کیا انہوں نے کہا کہ یوسی ڈوگہ مسلم لیگ ن کا گڑھ جہاں پر کسی اور پارٹی یا امیدوار کی کوئی جگہ نہیں عوام مسلم لیگ ن اور بالخصوص چوہدری عابدرضا سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت اپنے ووٹو سے دے چکے ہیں انشاء اللہ اب بھی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب بنائیں گے اور ہم کامیاب ہوکر یوسی ڈوگہ کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے چوہدری عابدرضا کی قیادت میں متحد ہیں۔