ویلڈنMSسول ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر فاروق احمد بنگش وفات پا جانیوالی سٹاف نسیم اکتر کے خاوند اسد مجید کو گواہ کی موجودگی میں اس کے بقایا جات کی رقم مبلغ96ہزار سے زائد ادا کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 12:32

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ویلڈنMSسول ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر فاروق احمد بنگش وفات پا جانیوالی سٹاف نسیم اکتر کے خاوند اسد مجید کو گواہ کی موجودگی میں اس کے بقایا جات کی رقم مبلغ96ہزار سے زائد ادا کردی جبکہ متوفیہ کا ڈیٹھ کلیم جو کہ4ماہ کی تنخواہ ایک لاکھ70ہزار سے زیادہ تھی ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروادی اس موقع پر سینئراکاؤٹنٹ افضل شاہ بھی موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے یہ کام رکھا ہوا تھا جو کہ ذاتی دلچسپی سے حل کروایا ہے ملازمین کا حق ان کی دیلیز پر پہنچاؤں گا آفسیران بالا کا بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی فوت ہوجانیوالی ملازمہ کے واجبات ادا کیے۔