یوسی کربوغہ شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے ضلع کونسل کے امیدوار سعد اللہ جان کو کربوغہ پولنگ اسٹیشن پر توڑ پوڑ کے الزام میں گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 12:38

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) یوسی کربوغہ شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے ضلع کونسل کے امیدوار سعد اللہ جان کو کربوغہ پولنگ اسٹیشن پر توڑ پوڑ کے الزام میں گرفتار، یا د رہے کہ 5جولائی کو اسی پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ری پولنگ ہو گی، اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ 30مئی کو بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل کربوغہ شریف کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول شمال دین میں توڑ پوڑکرنے اور بکسے توڑنے کا جے یو ائی ف کے ضلع کونسل کے امیدوار سعداللہ جان پر مخالف فریق نے الزام لگایا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ھنگو سے بی بی اے کی تھی جو کہ آج منگل کے روز کینسل ہو گئی اور جے یو آئی ضلع کونسل کے امیدوار سعدللہ جان کو جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ 5جولائی کو یونین کونسل کربوغہ شریف کے اسی ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ری پولنگ ہو گی۔ مبصرین کے مطابق الیکشن قوانین 62/63کے مطابق ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ایک طرح سے ثابت ہو گئی ہے اور ان کی نا اہل ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :