ھنگو محکمہ فوڈکنٹرول کا گرانفروشو ں کے خلاف کر یک ڈاون ۔متعد د دوکاندران کو جر مانہ اور چالان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 12:38

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء )ھنگو محکمہ فوڈکنٹرول کا گرانفروشو ں کے خلاف کر یک ڈاون ۔متعد د دوکاندران کو جر مانہ اور چالان ۔اور بعض کو گر فتا ر کر کے فو ڈ ایکٹ کے تخت مقد مات درج،گر انفروشی ہر گز پر داشت نہیں کی جائیگی ۔اسسٹنٹ فو ڈ کنٹرولر صلاح الدین کا میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ھنگو سید مجیب الرحمن کے خصو صی ہدایات پر فو ڈ مجسٹریٹ اسسٹنٹ فو ڈ کنٹرولر صلاح الدین ،فو ڈ انسپکٹر شاہد علی ،لا ئیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پو لیس کے ہمراہ ھنگو کے مختلف ما رکیٹو ں پر چھاپے مارے ۔

چھاپے کے دوران گر انفروشی ،نر خنامہ اویزاں نہ کر نے ،کم وزن ،ناقص صفائی ،پر درجنو ں دوکانداروں کو گر فتا ر کر کے مو قع پر ہزاروں روپے جر ما نے عائد کر دئے۔اسسٹنٹ فو ڈ کنٹرولر صلاح الدین نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ گر انفروشی کی روک تھام کے لئے محکمہ فوڈ کنٹر ول کو شش کو شاں ہیں عو ام کومتعلقہ نر خنامہ کی پاسداری کو یقینی بنائے گے انہو ں نے تمام دوکاند ارن کو خبر دار کیا کہ گر انفروشی سے اجتناب کریں۔بصو رت دیگر خلا ف ورزی کی صورت میں محکمہ فو ڈ ایکٹ کے تحت کاروئی کی جائیگی۔