ہالی وڈ فلم آنٹ مین کا رنگا رنگ پریمئیر

بدھ 1 جولائی 2015 12:47

ہالی وڈ فلم آنٹ مین کا رنگا رنگ پریمئیر

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلم آنٹ مین کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سائنس فکشن ایکشن فلم آنٹ مین کے پریمئر پر اداکارہEvangeline Lilly، اداکار Paul Rudd اور Michael Douglas نے ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھائی ۔ Boulevard سٹریٹ پر شائقین کی بڑی تعداد اپنے سٹارز کی ایک جھلک دیکھنے جمع تھی ۔ آنٹ مین کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جس کا لباس اسے چیونٹی کے سائز میں تبدیل کر دیتا ہے ، ہدایتکارPeyton Reed کی یہ ایکشن فلم 17جولائی کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :