بھارت میں طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی جگہ کتے کی تصویر لگادی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 12:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بھارت میں ایک طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی جگہ کتے کی تصویر لگادی گئی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ایک طالب علم سومیا دیپ ماہتو نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے جب اپنا ایڈمٹ کارڈ ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاوٴن لوڈ کیا تو وہاں اس کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر تھی۔

اس کے ساتھ سومیا دیپ ماہتو کے گھر کا پتا اور دیگر کوائف درج تھے۔طالب علم متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروائی تاہم پولیس نے الٹا طالب علم کو ہی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ ماہتو نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے دوسری جانب مغربی بنگال ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر اجوال بسواس کا کہا تھا کہ اس معاملے کا ذمہ دار طالب علم خود ہے، اس نے حکومت کو بدنام کرنے کیلئے آن لائن فارم پر کتے کی تصویز لگائی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ طالب علم سومیا دیپ ماہتو کا تعلق ماوٴ باغیوں کے سابقہ مضبوط گڑھ جیا پور سے ہے۔اجوال بسواس نے کہا کہ یہ کام غلط ارادے سے کیا گیا ہے کیونکہ ایک لاکھ 33 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہو رہے ہیں مگر ان میں سے کسی نے شکایت نہیں کی، اگر ماہتو نے یہ کام نہیں کیا تو یقیناََ اس انٹرنیٹ کیفے سے یہ کام کیا گیا ہے جہاں سے فارم بھرا گیا تھا، لہذا اس کیفے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔البتہ امتحان لینے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ماہتو اسی ایڈمٹ کارڈ پر 5 جولائی کو والے ٹیسٹ میں شریک ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :