سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر گوتم گمبھیر کا ٹیم میں واپسی کیلئے 7000 کلومیٹر طویل سفر ، جسٹن لینگر سے ملنے جا پہنچے

بدھ 1 جولائی 2015 12:58

سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر گوتم گمبھیر کا ٹیم میں واپسی کیلئے 7000 کلومیٹر ..

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) بھارت کے اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم میں واپسی کی خاطر 7000 کلومیٹرز کا طویل سفر طے کر کے آسٹریلیا کے شہر پرتھ جا پہنچے ہیں جہاں وہ سابق آسٹریلین بیٹسمین جسٹن لینگر سے تربیت حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوتم گمبھیر نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت لی تھی مگرایسیکس سے منسلک ہونے کے بجائے انہوں نے پرتھ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ گمبھیر کے مطابق آسٹریلیا پہنچنا تو بہت آسان ہے مگر وہ کھیل کی بہتری کیلئے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں میں آسٹریلین اپروچ کے مداح ہیں ۔