نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ملزمان ہلاک

بدھ 1 جولائی 2015 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران2 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں گاڑی چوری کرکے فرار ہونے والے2 ملزمان مقابلے میں مارے گئے۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کھارادر، شاہ لطیف، بلدیہ ٹاؤن اور ہجرت کالونی سے بھی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 6افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :