جیکب آباد ، غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

بدھ 1 جولائی 2015 13:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)جیکب آباد میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گوٹھ ڈہانی میں شوہرنے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی اور ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لاشوں کو تعلقہ اسپتال گھڑھی خیرو منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے،گزشتہ2 روزکے دوران شکار پور اور جیکب آباد میں غیرت کے نام پر4 خواتین سمیت 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔