فلمسٹار نور اپنی 38ویں سالگرہ پرسوں منائیں گی

بدھ 1 جولائی 2015 13:06

فلمسٹار نور اپنی 38ویں سالگرہ پرسوں منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فلمسٹار نور اپنی 38ویں سالگرہ ( جمعہ ) کو منائیں گی ۔ سوشل میڈیا کے مطابق فلمسٹار نور 3جولائی 1977 ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں میں بطور چائلڈ سٹار سے کیا اور بعد ازاں ٹی وی ،فلموں اور کمرشلز میں اداکاری کر کے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آج کل بھی فلموں اور ٹی وی پر اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فلمسٹار نور اپنی 38ویں سالگرہ کا کیک لاہور میں کاٹیں گی جس میں صرف خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔