سینئر اداکار محمود خان کے انتقال کے بعد پنجاب حکومت کا اہل خانہ کیلئے امداد کا وعدہ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پورا نہ ہو سکا

میرے شوہر محمود خان کی وفات کے بعد پنجاب حکومت اور شوبز انڈسٹری نے لاوارث چھو ڑ دیا ،15ہزار کا ماہانہ وظیفہ بحال کیا جائے ‘ بیوہ کی گفتگو

بدھ 1 جولائی 2015 13:06

سینئر اداکار محمود خان کے انتقال کے بعد پنجاب حکومت کا اہل خانہ کیلئے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) میرے شوہر اداکار محمود خان کی وفات کے بعد پنجاب حکومت اور شوبز انڈسٹری نے لاوارث چھو ڑ دیا ، ثقافت کے پارلیمانی سیکرٹری رنا ارشد کی جانب سے امداد کا وعدہ ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پورا نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار محمود خان کی بیوہ یاسمین بی بی کا کہنا ہے کہ میرے شوہرنے 35سال تک اپنے فن کے ذریعے لوگوں کی خدمت کی ان کی وفات کے بعد ہمارے مالی حالات انتہائی ناگفتہ ہوچکے ہیں ،بیٹا رکشہ چلا کر بڑی مشکل سے گھر کی روٹی پوری کرتا ہے ،مکان کا کرایہ اور یوٹیلٹی بل ادرکرنے کیلئے قرض پر قرض اٹھا رہی ہوں اور اب لوگوں نے ا س سے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ میرے شو ہر نے 35سال تک اپنے فن سے جو عوام کی خدمت کی اس کے بدلے میں میرے شوہر کا ماہانہ وظیفہ 15ہزار روپے مقررکردیا گیا تھا جو ان کی وفات کے بعد بند کردیا گیا اب اسی وظیفے کو بحال کر کے میرے نام کردیا جائے تاکہ میں اپنے گھر کا چولہا جلا سکوں ۔

متعلقہ عنوان :