اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف شریک ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 13:06

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سربراہ اجلاس اور تقریبات میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کے دورے سے متعلق معمول کی مشاورت اور انتظامات کے لئے پاکستان میں ہوں۔ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سربراہ اجلاس اور تقریبات منعقد ہوں گی جن میں وزیر اعظم پاکستان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کے لیے وزارت داخلہ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں.