خوشبو کے بھائی اور بھتیجی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت ، صوبیہ خان نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی

بدھ 1 جولائی 2015 13:14

خوشبو کے بھائی اور بھتیجی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت ، صوبیہ خان نے اپنی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اداکارہ صوبیہ خان نے تین جولائی کو ہونیو الی اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے کا ر حادثے میں اداکارہ خوشبو کے بھائی اور بھتیجی کے جاں بحق ہونے کے افسو س میں اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ صوبیہ خان ہر سال تین جولائی کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں اور اس سال بھی انہوں نے اپنی سالگرہ کے ساتھ افطاری کا پروگرام بنا رکھاتھا مگر منگل کے روز اپنی ساتھی اداکارہ خوشبو کے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے اور ان کے بھائی اوربھتیجی کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کردیا ہے ۔