اداکارہ ہماء علی کی والدہ انتقال کرگئیں ، فنکاروں کا اظہار تعزیت

بدھ 1 جولائی 2015 13:14

اداکارہ ہماء علی کی والدہ انتقال کرگئیں ، فنکاروں کا اظہار تعزیت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) اداکارہ ہماء علی کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ہماء علی کی والدہ پچھلے چار سالوں سے بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا رہنے کے باعث گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان کے ہر ہفتے ڈائیلسز ہوتے تھے اور دن بدن ا ن کیحالت خراب ہوتی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ تشویشناک ہوگئی جس پر ان کو قریبی ہسپتال لیجا یاگیاجہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملی ۔

یادر ہے کہ اداکارہ ہماء علی کی والدہ اداکار ہ خوشبو کی سوتیلی والدہ بھی تھی ۔اداکارہ ہماء علی کی والدہ کے انتقال پر زارااکبر ، پائل چوہدری ، آفرین ،روبی انعم ، شیبا بٹ ، مدیحہ شاہ ، لاشانہ ، کاجل چوہدری ، صائمہ خان ، نداچوہدری ، افتخار ٹھاکر ،سخاوت ناز ، شفقت چیمہ ، حسن عسکری ، قیصرثناء اللہ ، سخی سرور ، نسیم وکی ، سردارکمال اور حسن مراد نے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کی ۔