فیفا نے بھارتی گراؤنڈز انڈر17ورلڈ کپ میچز کے لیے ناموزوں قرار دیدیے

بدھ 1 جولائی 2015 13:18

فیفا نے بھارتی گراؤنڈز انڈر17ورلڈ کپ میچز کے لیے ناموزوں قرار دیدیے

پناجی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) فیفا نے انڈر17ورلڈ کپ کے میچز کے لئے بھارتی گراؤنڈز کو ناموزوں قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

2017ء میں شیڈول انڈر17 ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر زیویئر سیپی نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی میدان میگا ایونٹ کی میزبانی کے لائق نہیں ہے اور ان کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے فیفا غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے خلاف ہے ۔