معروف فیشن ڈیزائنر،ماڈل، ایکٹر،رومی سیّد شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ آئیں

بدھ 1 جولائی 2015 13:21

معروف فیشن ڈیزائنر،ماڈل، ایکٹر،رومی سیّد شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) معروف فیشن ڈیزائنر،ماڈل، ایکٹر،رومی سیّد شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ آئیں ۔واضح رہے کہ انھوں نے اپنے عروج کے وقت میں شوبزسے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جسکی وجہ ان کی والدہ کا انتقال تھا جسکا اُنھیں بے حد صدمہ تھا اور اُنھوں نے والدہ کے انتقال کے بعد شوبز سرگرمیوں سے علحیدگی اختیار کر لی تھی تاہم دوستوں کے بے حد اصرار پہ اُنھوں نے پھر سے شوبز میں قدم رکھ دیا ہے ۔

رومی سیّدنے متعد د فیشن شوز میں اپنی صلاحتوں کالوہامنوایا ہے شوبز حلقوں کی جانب سے رومی سیّد کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کے رومی سیّد ایک زہین باصلاحیت آرٹسٹ ہیں جنھوں نے شوبز میں اپنی صلاحیت کا لوہا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بہتریں ممالک میں منوایا ہے بیران ممالک انھیں پاکستانی عوام اور غیر ملکی بے حد پسند کرتے ہیں رومی سیّد نے اپنی واپسی کے حوالے سے کہا کہ وہ عید الفطر کے بعد ایک میگا شو میں پرفارم کریں جس کی آرگنائیزر سے بات چیت فائنل ہو چکی ہے مذکورہ شو دبئی میں منقد کیا جائے گا انھوں نے مذید بتا یا کہ انھیں کچھ کمرشل کی آفرز بھی ہوئی ہیں وہ جلد نئے کمرشل میں نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا صدمہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :