انگلش فٹبال کلب چیلسی نے ہوم گرائونڈ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا

بدھ 1 جولائی 2015 13:28

انگلش فٹبال کلب چیلسی نے ہوم گرائونڈ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے مالک ہوم گرائونڈ کی تزئین و آرائش کیلئے مزید 500 ملین پائونڈ خرچ کریں گے ۔

(جاری ہے)

کلب کے روسی نژاد مالک رومان ابرامووچ اس سلسلے میں گرائونڈ کی بہتری کیلئے لوگوں سے مشاورت بھی کریں گے ۔ سٹیمفرڈ برج میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 42 ہزار ہے جب کہ گرائونڈ کی تزئین و آرائش اور نئے سٹینڈز کی تعمیر کے بعد تماشائیوں کی گنجائش 60 ہزارہوجائے گی جس پر تقریباً 500 ملین پائونڈز خرچ ہوں گے اس سلسلے میں چار نئے اسٹینڈز تعمیر کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :