حکومت پنجاب نے صوبہ بھر سے لا پتہ ہونیوالے بچوں کی تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 1 جولائی 2015 13:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر سے لا پتہ ہونیوالے بچوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر سے لا پتہ ہونیوالے 8 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کی تفصیلات تمام متعلقہ اداروں سے طلب کی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ لاپتہ ہونیوالے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو تخریب کاری کی طرف راغب کرکے ان بچوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو الرٹ کیا ہے کہ لوئر دیر اور اپر دیر کے اضلاع سے کچھ بچوں کو اغواء کرکے انہیں دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اس لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کیا گیا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مساجد‘ امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :