حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں مزید 8 نئی جیلوں کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کردیئے

بدھ 1 جولائی 2015 13:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مزید 8 نئی جیلوں کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں سرگودھا میں سینٹرل جیل کے قیام کا منصوبہ مشرف دور میں شروع ہوا تھا مگر یہ منصوبہ حکومت ختم ہونے کے بعد پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا اب صوبائی حکومت نے سرگودھا میں مزید ایک نئی سینٹرل جیل کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد موجود ہے جس سے جیل انتظامیہ کیساتھ ساتھ قیدیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت نے سرگودھا میں سینٹرل جیل کے قیام کی منظوری مشرف دور میں دی تھی اب حکومت پنجاب نے سینٹرل جیل کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :