الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کی رکنیت معطل کردی

بدھ 1 جولائی 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی 196 ملتان سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عبدالوحید چوہدری کی رکنیت معطل کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملتان سے (ن) لیگ کے ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کر دی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فروری میں 2 شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔