پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے عالمی فورم سرگرم

بدھ 1 جولائی 2015 13:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرت کے آغاز کے لئے سرگرم ہو گیا ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ کشیدگی ختم کرنے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کو یقینی بنانے کے لئے بھی سابق سفارتکار متحرک ہو گئے ہیں ۔

دونوں ملکوں کو قریب لانے کے لئے امریکہ بھی سرگرم ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس سے پہلے اوبامہ انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان سالانہ اجلاس کے دوران ملاقات کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ میں تعینات پاک بھارت سفارتکاروں سے صلاح مشورہ شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پچھلے چار ماہ کے دوران شدید نوعیت کی بیان بازی کے بعد امریکہ ، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے دونوں ملکوں کو مذاکرات کا راستہ اپنا کر پیچیدہ مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنگ و جدل سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے ہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کے سابق سفارتکار ، فوجی آفیسر اور حافی بھی سرگرم ہو گئے ہیں اور خفیہ طور پر بات چیت شروع کرنے پر بھی دونوں ملک سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے سیکرٹری سطح پر دوبارہ بات چیت شروع کرنے کے بارے میں بھی افواہیں گشت کر رہی ہے لیکن بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لئے تیار ہے ۔تاہم اس کے لئے پاکستان کو دہشت گردی کے ڈھانچے کو منہدم کرنا ہو گا تب دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :