سری لنکا کیخلاف ون ڈے سریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 13:40

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سریز کیلئے اسکواڈ کو حمتی شکل دیدی، ذرائع کے مطابق عمر اکمل،محمد سمیع اورجنید خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے حتمی نام منظوری کے لئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ عمر اکمل سلیکٹر کا اعتماد حاصل نہ کر سکے، ان کی جگہ مختار احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

محمد سمیع اور جنید خان کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ حتمی کھلاڑیوں میں اظہر علی، احمد شہزاد، شعیب ملک، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفرازاحمد ، محمد رضوان، یاسر شاہ، اسد شفیق، راحت علی، بلال آصف اور انوار علی شامل ہیں۔ جبکہ ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہو نے والے محمد عرفان بھی سری لنکا کے خلاف کم بیک کرینگے۔

متعلقہ عنوان :