بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ ماہ15کشمیری شہید ‘188زخمی ہوئے

حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت416شہریوں کو گرفتارکیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 13:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اورانکے مسلح ایجنٹوں نے ماہ جون کے دوران 15بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ایک شہری کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان شہادتوں کے نتیجے میں 5خواتین بیوہ اور15بچے یتیم ہو ئے ۔بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے 188کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت416شہریوں کو گرفتارکیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک رہائشی مکان تباہ کیا جبکہ 3خواتین کی بے حرمتی کی ۔

متعلقہ عنوان :