سیاسی کارکنوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرنا قابل مذمت ہے‘ ترجمان گیلانی فورم

بدھ 1 جولائی 2015 13:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی کے سرگرم کارکن منظور احمد خان کو بار بار تنگ اور ہراساں کرنے کی کارروائی کی شدیدمذمت کی ہے۔ فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو مختلف حیلوں اوربہانوں سے تنگ کرنے کی پالیسی کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس کے کسی بھی طور مثبت نتائج نہیں نکلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ منظور احمد نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ جیل میں گزاراہے جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طورپر تحریک حریت میں شمولیت اختیار کی اورانکی سرگرمیاں مکمل طورپر سیاسی اور پرامن ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بٹہ مالو کے رہائشی منظور احمد نے کم وبیش 11سال مختلف جیلوں میں گزارے ہیں اور انہیں صرف ایک مہینہ پہلے ہی رہا کیا گیا ہے۔تاہم پولیس انہیں بار بار پولیس اسٹیشنوں میں طلب کر کے انہیں مختلف حیلوں اوربہانوں سے خوف زدہ کیا جاتا ہے۔