بھارت مسلسل عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے سے انکار ی ہے‘سید فیض نقشبندی

بدھ 1 جولائی 2015 13:49

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کشمیری رہنماء سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں اٹلی کے سابق وزیر دفاع اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر سلوو اینڈو سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق سید یوسف نقشبندی نے جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 29ویں اجلاس کے موقع پر سلوو اینڈو سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی ادارے نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے متعدد قراردادیں منظور کر رکھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت مسلسل ان قراردادوں پر عمل درآمد کرنے سے انکار کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگنے پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا نشانہ بنارہا ہے اور بھارت نے فوجی اور پولیس اہلکاروں کو انسانی حقو ق کی پامالیوں کی کھلی چھوٹ دینے کیلئے کالے قوانین وضع کر رکھے۔ مسٹر سلوو اینڈو نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ۔

متعلقہ عنوان :