اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون بارشیں شروع ہوں گی ‘محکمہ موسمیات

بدھ 1 جولائی 2015 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی تاہم کراچی میں صرف تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان ، صادق آباد اور جنوبی پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان ہے ‘ گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور اور بہاولپور میں بھی مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔ مری، ایبٹ آباد اور مظفر آباد کے علاوہ راولپنڈی ،چکوال ، جہلم اور گجرات میں بھی بارش کا امکان ہے، تاہم کراچی اور ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :