نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئے ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب

بدھ 1 جولائی 2015 14:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں حکومت کوئی دوسرا ٹیکس عائد نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

لہٰذا نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فیس عائد کیا جانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔حکومت گاڑیوں کی خریداری سے لے کر سالانہ ٹوکن تک گاڑیوں پر پہلے ہی متعدد ٹیکسز وصول کرتی ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نئی رجسٹریشن پر فیس عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو سات ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :