کراچی میں شدید گرمی، 11 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 1264 ہوگئی

بدھ 1 جولائی 2015 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی میں گیارہ دنوں کے دوران شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1264 ہوگئی ، سب سے زیادہ اموات جناح ہسپتال میں 374 رپورٹ ہوئیں۔کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث اموات کا سلسلہ جاری۔گیارہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعدد 1264 ہو گئی۔ جناح ہسپتال میں پانچ اور عباسی شہید ہسپتال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ گیارہ روز میں جناح ہسپتال میں 374 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

عباسی شہید ہسپتال میں 200 افراد جاں بحق ہوئے۔ سول ہسپتال میں 176 افراد گرمی سے دم توڑ گئے۔ بلدیہ اعظمٰی کے مختلف ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں 31 ہلاکتیں ہوئیں۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں 27، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 27 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں 39 افراد گرمی سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال 2 افراد ہلاک ہوئے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 51 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ جن نجی ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :